راولپنڈی ،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ،11ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد، مقدمات درج

جمعرات 23 جنوری 2020 00:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سی1600گرام چرس،13لیٹر شراب،5پستول 30بور معہ17روند ،250پتنگیںمعہ2ڈوریںبرآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقد مات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس نے زریاب سی550گرام چرس،سلمان سی450گرام چرس،عثمان سی600گرام چرس،تھانہ آرے بازارپولیس نے مطیع اللہ سی5لیٹرشراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عمران سی8لیٹرشراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے واجد سی1پستول 30بور معہ6روند،حماد سی1پستول 30بورمعہ5روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے حسنین سی1پستول30بور معہ 3روند،تھانہ ریس کورس پولیس نے قادرخان سی1پستول30بورمعہ3روند،تھانہ ٹیکسلاپولیس نے نعمان سی1پستول30بور،تھانہ آرئے بازار پولیس نے محمد نعمان سی250پتنگیںمعہ2ڈوریںبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں