رنگ روڈ سمیت میگا پروجیکٹس کی تکمیل کے لئے منصوبہ بندی جارہی ہے،کمشنر

جمعرات 23 جنوری 2020 18:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی باہمی دلچسپی سے رنگ روڈ سمیت تمام میگا پروجیکٹس کی تکمیل کے لئے سنجیدگی سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

لئی ایکسپریس وے ،رنگ روڈ کا منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا جبکہ نئے ہسپتالوں کو آئندہ دو ماہ کے اندر عوام کی سہولت کے لئے فعال کردیئے جائیںگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے تمام بڑے منصوبوں کا آغاز رواں مالی سال سے فنڈز کی منظوری سے کیا جائے گا اور تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں