راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوںمیں ملوث راجہ 302گینگ کی2ملزمان گرفتار

جمعرات 23 جنوری 2020 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوںمیں ملوث راجہ 302گینگ کی2ملزمان گرفتار، ملزمان سے اسلحہ ،ایمونیشن اوررقم برآمد،مقدمہ درج ،مزید اہم انکشافات کی توقع ،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ، ایس پی صدرڈویژن ضیاء الدین نے سی پی او احسن یونس کوبریفنگ میںبتایاکہ ایس ایچ او تھانہ روات کاشف اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کواستعمال میںلاتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث راجہ 302گینگ کے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوںمیںاستعمال ہونے والا اسلحہ،ایمونیشن ،چاقو اوروارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم برآمدکرلی ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،ایس پی نے بتایاکہ ملزمان جڑواں شہروں میںمتعدد وارداتوں میںملوث ہیں ،ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیںجوپہلے بھی کئی وارداتوں میںچالان ہوکرجیل جاچکے ہیں،ملزمان کوشناخت پریڈکے لئے جیل منتقل کردیاگیاہے ،شناخت پریڈکے بعد ملزمان سے مزید انٹروگیشن کی جائے گی ،ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے ،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدراورروات پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان سے شناخت پریڈکے بعد تفتیش کے دوران ملزمان کے دیگر ساتھیوں اورسہولتکاروں کے متعلق معلومات حاصل کی جائیں اور انہیں بھی گرفتارکیاجائے اورملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے سخت سزا دلوائی جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں