راولپنڈی ،پولیس کا پتنگ فروشوں کیخلاف آپریشن ،2ملزمان گرفتار،1805 پتنگیں اور 56دھاتی ڈوریں برآمد

جمعرات 23 جنوری 2020 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن جاری،02ملزمان گرفتار،1805 پتنگیں اور 56دھاتی ڈوریں برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس کے خصوصی احکامات کے پیش نظر راولپنڈی کے تینوں پولیس ڈویژن میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف آپریشن جاری ہے،پتنگ بازوں اور پتنگ فروشی کے خلاف کاروائیوں کے دوران تھانہ صدربیرونی پولیس نی1005 پتنگیں اور 50 ڈوریں برآمد کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا،تھانہ آراے بازار پولیس نے 800پتنگیںاور6ڈوریںبرآمدکرتے ہوئے ملزم جبار کوگرفتارکرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے اپنے ڈویژن کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی ہدایات کی روشنی میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف منظم آپریشن کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کے لئے خطرہ بننے والے اس گھناؤنے کاروبار اور کھیل سے معاشرے کو مکمل چھٹکارا مل سکے،عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،راولپنڈی پولیس نے رواں سال میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف مختلف کاروائیوں میں ہزاروں پتنگیں اور دھاتی و دیگر ڈوریں برآمد کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے،راولپنڈی پولیس کی جانب سے والدین سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اس جان لیوا کھیل سے دور رکھیں ، یہ کھیل شہریوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں