راولپنڈی پولیس کی کاروائی، 2جعلساز گرفتار ، ملزمان سی21جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد ، مقدمہ درج

جمعرات 23 جنوری 2020 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، 02جعلساز گرفتار ، ملزمان سی21جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد ، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او بنی فضل اکبر نے ٹیم کے ہمرا ہ اہم کاروائی کے دوران 02جعل سازوں طارق شاہ اور عبدالغفور شاہ کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے پنجاب کی08جبکہ اسلام آباد کے 13جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمدکئے گئے ، ملزمان اپنی ٹریول ایجنسی کے دفتر میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بناتے تھے، ملزمان کے خلاف تھانہ بنی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے ، سی پی او احسن یونس نے ایس پی راول او ر بنی پولیس کو جعل سازوں کی گرفتاری پر شا باش دی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں