ضلعی انتظا میہ و تا جر برادری با ہمی تعاون سے عوام کی فلا ح کے لئے بر سر پیکار ر ہیں گے، کمشنر راولپنڈی

انتظا میہ ان کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر نے کے لئے کوشاں ہیں ہماری اولین تر جیح عوام کو محفو ظ ما حول فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے حقو ق کا تحفظ بھی ہے، کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود

منگل 28 جنوری 2020 00:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) کمشنر را ولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ ضلعی انتظا میہ و تا جر برادری با ہمی تعاون سے عوام کی فلا ح کے لئے بر سر پیکار ر ہیں گے نیزانتظا میہ ان کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر نے کے لئے کوشاں ہیں ہماری اولین تر جیح عوام کو محفو ظ ما حول فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے حقو ق کا تحفظ بھی ہے تا کہ وہ اپنے رو زمرہ کے کاروبار کوخوش اسلو بی سے جا ری رکھ سکیں عوام کے جان و مال کی حفا ظت کو یقینی بنا تے ہو ئے ضلع بھر میں پر فضا ماحول کو فروغ د ینا ہے تا کہ صحت مندانہ مقا بلے کی فضا پروان چڑ ھے اس سلسلے میں تا جروں کی طرف سے پیش کی جا نے والی تجا و یز کی روشنی میں اقدامات کرتے ہو ئے بہتر کا روبا ری فضا کو پروان چڑ ھایا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تا جراں راولپنڈی کے وفدسے گفتگو کر تے ہوئے کیااجلاس میں صدر مر کزی انجمن تا جراں شا ہد غفور پرا چہ، ظفرخان سیکرٹری مرکزی انجمن تا جراں، سردار ثا قب صدر کری روڈ، طارق جدون صدرچا ئنہ ما ر کیٹ ، پریذنٹ یو نین و حید پرا چہ ،سا جد بٹ ،شیخ آصف ، انجم نذر، تاج عبا سی سمیت د یگر تاجروںکی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے بتایاکہ ٹر یفک کے مسا ئل کے حل کے لئے راولپنڈی میں چھ جگہوں بشمول کچہری چوک، صدر جی پی او، اولڈ آر ایم سی آفس، کمرشل ما ر کیٹ ، بنی مار کیٹ اور باغ سرداراں میں پا ر کنگ پلا زے کے قیام پر کا م کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسکے ساتھ ساتھ فوارہ چوک میں موجو د پا ر کنگ پلا زہ پر مز یددو منزلیں بنا نے کی ہدا یات بھی کی گئی ہیںاس مو قع پرتا جروں کی جا نب سے ٹریفک و پا ر کنگ کے مسائل، گدا گری ، پی ایچ اے کیا جا نب سے بورڈ ٹیکس ، نائٹ ما ر کیٹ کی تجاو یز، پو لی تھین بیگ پر پا بندی، راجہ بازار کو ماڈل بازار بنا نے، سرکاری نرخ نا مے کو منڈی ریٹ کے مطا بق مر تب کر نے کی تجو یز اور تجاوزات کے مسائل کی طرف نشا ندہی کی گئی انہوں نے کمشنر راولپنڈی سے درخوا ست کی کہ ویسٹ منیجمنٹ سٹیشن کو شہر سے نکال کر با ہر ٹر ا نسفر کیا جائے کیو نکہ وہاں لیا قت باغ،گا رڈن کالج و دیگر سکولز موجود ہیںجن کے لئے یہ انتہا ئی مشکلات کا با عث بنتی ہے۔

ان کی جا نب سے لیاقت باغ ، مر یڑ چوک ، کچہری چوک اور عمار چوک میں ٹر یفک جام کے سنجیدہ مسئلے کی نشاندہی کی گئی جس کے لئے کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ ٹر یفک کے مسئلے کے حل کے لئے سی ٹی او کو آ ن بورڈ لیتے ہوئے دو ہفتے کا و قت دیا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لئے ایک جا مع پرو پوزل پیش کریں۔ و فد نے ضلعی انتظا میہ کی تعر یف کر تے ہو ئے کہا کہ تا جر برادری کے مسائل سننے اور ان کی جا ئز ضروریات کو پورا کر نے کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت پر کمشنر راولپنڈی اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں اورانشا ء اللہ مستقبل میں بھی اسی تعاون سے عوام کو بلند معیار ز ندگی فراہم کر نے کے لئے کو شاں رہیںگی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں