ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق کی زیرصدارت کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس رینکنگ کے حوالے سے اجلاس

کلین اینڈ گرین انڈیکس رینکنگ کے اہداف کی تکمیل حسب احکامات یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر انوار الحق کی اجلاس میں ہدایت

منگل 28 جنوری 2020 00:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق کی زیرصدارت کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس رینکنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہیر انور جپہ، اے سی سٹی عنبرین چوہدری، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس تارڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جہانگیر اختر مرزا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے اجلاس کو بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے کہا کہ کلین اینڈ گرین انڈیکس رینکنگ کے اہداف کی تکمیل حسب احکامات یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے مقرر کردہ انڈیکس رینکنگ کے حوالے سے اپنا پلان ترتیب دے کر آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے - انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس رینکنگ کے تحت راولپنڈی شہر کو صاف ستھرا بنایا جائے گا جس میں شہر کی تزئین و آرائش، صحت و صفائی، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے سہولیات کی فراہمی، سٹریٹ لائٹس کی مرمت ، روڈ مارکنگ سمیت دیگر پروگرامز شامل ہیں- انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی طرح ضلع راولپنڈی میں کلین اینڈ گرین انڈیکس رینکنگ کے تحت کام شروع کر دیا گیا ہے اور 5فروری سے شہر میں شجرکاری مہم شروع کر دی جائے گی - انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیئے کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے کلین اینڈ گرین انڈیکس رینکنگ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرکے اس مہم کو کامیاب بنائیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں