الیکشن کمیشن کاچیف ایگزیکٹو آئیسکوکوعہدے سے فوری ہٹانے کا حکم ،3روز میں رپورٹ طلب کر لی

پیر 6 مئی 2013 00:21

اسلام ًآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید پرویز کوعہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جاوید پرویز ملازمت کی مدت پوری ہونے کے باوجود عہدے پر موجود ہیں۔ آئیسکو چیف پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ سیاسی وابستگی کا بھی الزام ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ جاوید پرویز کو عہدے سے فوری ہٹا کر تین روز میں رپورٹ پیش کی جائے ۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں