تصدیق شدہ موٹر وہیکل ریکارڈ تک فوری رسائی کے لیے موبائل ایپلی کیشن کے اجراء کا فیصلہ

پیر 17 فروری 2020 17:34

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے تصدیق شدہ موٹر وہیکل ریکارڈ تک فوری رسائی کے لیے موبائل ایپلی کیشن کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ اس وقت محکمہ ایم ٹی ایم آئی ایس کے ذریعے گاڑیوں کے کوائف تک رسائی کی آن لائن سہولت فراہم کررہاہے تاھم یہ کوائف محدود ہوتے ہیں اور انہیں سرکاری تصدیق شدہ کوائف کے طور پر قبول نہیں کیاجاتا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دستیاب ڈیٹا کو متعدد سرکاری ،نیم سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے بلامعاوضہ استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔اسی طرح انٹرنیٹ ویب سائٹس کی بڑی تعداد بھی مفت حاصل ہونے والے ا س ڈیٹا کوقیمتاً فروخت کررہی ہیں ۔ان حقائق کے پیش نظر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے نئی ایپلی کیشن تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سرکاری خبر رساں ادارے کو دستیاب معلومات کے مطابق وہیکل ڈیٹا تک رسائی کا جدید نظام اضافی فیچرز کے ساتھ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے دستیابی کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں تاھم یہ ڈیٹا فیس ادائیگی کے عوض دستیاب ہو سکے گا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں