راولپنڈی پولیس نے الگ الگ سنیچرگینگ کی2سہولت کار گرفتارکر لئے

لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد

بدھ 19 فروری 2020 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) راولپنڈی پولیس نے الگ الگ سنیچرگینگ کی2سہولت کار گرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمدکر لئے ایس پی پوٹھوہار سید علی کے مطابق موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے 2سہولت کاروں کو گرفتارکرکے 72موبائل فون برآمدکرلئے ،گرفتار ملزمان سینچر گینگ سے مسروقہ موبائل فون لے کر آگے فروخت کرتے،ملزمان متعد د وارداتوں میںپولیس کو مطلو ب تھے ملزمان کے دیگرسنیچر ساتھی صدرمیٹرو سٹیشن ،جی پی اوچوک ،تہذیب بیکری پارکنگ ،غوثیہ اڈہ اورپیرودھائی اڈہ سے سنیچنگ کی وارداتیں کرتے ہیںملزمان کوشناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کردیاگیاہے ،شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان سے مزید انٹروگیشن کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں