راولپنڈی، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، تمام پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکارتعینات

بدھ 19 فروری 2020 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) سٹی پولیس افسر راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے تحت تمام پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکارتعینات کر دیئے ہیںراولپنڈی میں پولیو کے خاتمے کے لئے محکمہ ہیلتھ کی طرف سی370پولیو ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جبکہ سکیورٹی پروگرام کے مطابق1ہزار سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ، مشکوک اشخاص گاڑیاں ،موٹر سائیکل ، سائیکل ، لاوارث سامان پر نظر رکھی جارہی ہے،محافظ فورس ، ڈولفن فورس کے اہلکار گشت ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ،ایس ایچ اوز سیکورٹی پر تعینات ڈیوٹی کوچیک اور بریف کر رہے ہیں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز بھی سیکورٹی پروگرام میں لگائی گئی ڈیوٹی کو وقتا فوقتا چیک اور بریف کررہے ہیں، راولپنڈی پولیس پولیو مہم کو پر امن بنانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں