نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشّیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے 1کلو 270 گرام آئیس ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

جمعرات 20 فروری 2020 12:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کے دور ان بیرون ملک منشّیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے 1کلو 270 گرام آئیس ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم وزیر سجاد پی آئی اے کی پرواز پی کے 753 سے جدہ جانا چاہتا تھا،ملزم وزیر سجاد کوہاٹ کا رہائشی ہے،ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں