آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کا اٹک ،جہلم اور چکوال کے افسران و ملازمان کی ذاتی شنوائی کے لئے ہفتہ وار ویڈیو لنک اجلاس

اہلکاروں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے

جمعرات 20 فروری 2020 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے اٹک ،جہلم اور چکوال کے افسران و ملازمان کی ذاتی شنوائی کے لئے ہفتہ وار ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد کیاجس میں اہلکاروں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے اجلاس میں راولپنڈی ریجن کے اضلاع اٹک ،جہلم اور چکوال کے افسران و اہلکاروں نے اپنی معروضات پیش کیں آر پی او راولپنڈی نے ذاتی شنوائی کے لئے پیش ہونے والے افسران و ملازمین کو باری باری سننے کے بعدموقع پر احکامات جاری کئے آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ پولیس اہلکار جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں ۔

(جاری ہے)

عوام الناس کو انصاف کی فوری فراہمی اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں