راولپنڈی،مرغوں کی لڑائی پر قمار بازی کرنیوالی6ملزمان گرفتارکر

جواپر لگے 18ہزار900 روپے،4 اصیل مرغے،3 موبائیل فونز اور آلات قمار بازی برآمد

جمعرات 20 فروری 2020 23:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی میںمرغوں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والی6ملزمان گرفتارکر کے جواپر لگے 18ہزار900 روپے،4 اصیل مرغے،3 موبائیل فونز اور آلات قمار بازی برآمدکر لئے تھانہ کہوٹہ پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے انس نعیم ،زین العابدین ،شامیرعلی ،عدنان رزاق ،فہد علی اورمحمد شیرازکو گرفتارکر کے دائو پر لگے 18ہزار 900روپے،4 اصیل مرغے،3 موبائیل فونز اور آلات قمار بازی برآمدکرلئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں