تمام وا لد ین اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کیلئے پولیو سے بچائو کے حفا ظتی قطرے ضرور پلوائیں، کمشنرراولپنڈی

پا نچ رو زہ انسداد پو لیو مہم کا اختتام: مقر رہ ہد ف875400 بچوںمیں سی868547بچوں کو کور کیا گیا،کیپٹن(ر) محمد محمود

جمعہ 21 فروری 2020 23:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے راولپنڈ ی میں جا ری پا نچ روزہ انسداد پو لیو مہم کے آخری دن مہم کا جا ئزہ لیتے ہو ئے ہدایت کی کہ پو لیو کے قطرے نہ پلوا نے والوں کے خلاف سخت کا روائی عمل میں لا ئی جائے کیو نکہ پو لیو سے ز یا دہ خطرہ پو لیو کے قطرے نہ پلا نے والوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ د نیا بھر میں سے پو لیو کی بیما ری ختم ہو چکی ہے تاہم بد قسمتی سے پا کستان ان چند ممالک میں سر فہر ست ہے جو ابھی تک اس مو ذی مرض سے نجات حا صل نہیں کر سکے جس کی سب سے بڑی و جہ والد ین کی جا لا پر واہی اور عدم تعا ون کی بد و لت کم عمر بچوں کا حفا ظتی قطروں سے محروم ر ہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پو لیو و یکسین مکمل طور پر محفوظ اورمو ثرہے جس کی عا لمی اداروں نے بھی تصد یق کی ہے ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ والد ین اپنے ذ ہنوں میں سے ان ابہام کو دور کر کے پو لیو و رکرز سے تعا ون کر یں جو کہ ان کے اپنے بچے کے صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے ہدا یت کی کہ پا نچ روزہ اس مہم میں ر پو رٹ ہو نے والے ر یفیو زل اور ناٹ اٹینڈ ڈ کیسز کو فو ری طور پر کور کیا جائے کیو نکہ آبا دی کا وہ حصہ جو ان قطروںسے محروم رہا ہے اور با قی سب بچوں کے لئے خطر ے کا با عث بن سکتے ہیں۔

کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد ہ انسدادپو لیو مہم کے اس جا ئزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوار الحق ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر سمیت محکمہ صحت کے د یگر افسران نے شر کت کی۔اس مو قع پر کمشنرراولپنڈی کو مہم کی پا نچ روزہ کا ر کرد گی سے آ گاہ کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوا ر الحق نے بتا یا کہ ضلع راولپنڈی کی اس قو می مہم میں 05 سال سے کم عمر کی08لاکھ 75ہزار 400بچوں کو پو لیو سے بچائو کے حفا ظتی قطرے پلوا نے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

مہم کی روز انہ کی بنیا د پر کا ر کر دگی کو اے سی و ڈی سی لیول پر پڑتا ل کی گئی۔پا نچ رو ز کے اعدا د و شما ر کے مطا بق مہم کے آخری دن تک مطلو بہ ہد ف میں سی868547بچوں کو پو لیو کے حفا ظتی قطر ے پلو ائے گئے جبکہ137 بچے ر یفیو زل ،20211ناٹ اٹینڈڈ ر پو رٹ ہو ئے۔ کمشنر راولپنڈی نے ہد یت کی کہ ان کیسز کو کو ر کر نے کے لئے تمام و سائل برئو ے کا ر لا ئے جا ئیں۔انہوں نے والدین کے لئے خصوصی پیغا م د یتے ہو ئے کہا کہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاو ن کرتے ہوئے اس پو لیو مہم کا فعال رکن بنیںکیو نکہ یہ محض کسی ایک محکمے کی نہیں بلکہ تمام تر سر کا ری محکمو ں کے ساتھ ساتھ کمیو نٹی کی اجتما عی ذ مہ داری ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہو کرپولیو کے خا تمے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کر یں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں