راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائیاں جاری،قتل کے مقدمہ میںملوث انتہائی مطلوب گیٹیگریA" "کا اشتہاری مجرم گرفتار

جمعہ 21 فروری 2020 23:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری،قتل کے مقدمہ میںملوث انتہائی مطلوب گیٹیگریA" "کا اشتہاری مجرم گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،ایس پی پوٹھوہارڈویژن سیدعلی نے سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایس ایچ او آراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میںملوث انتہائی مطلوب کیٹیگر ی A کے اشتہاری مجرم شہزاد کوگرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم 2018سے قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا ، ایس پی نے بتایا کہ مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے متعدد ریڈ کیے گئے جو اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا،ایس ایچ او آراے بازار اور پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،گرفتار مجرم اشتہاری سے تفتیش جاری ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور آراے بازارپولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری ناگزیر ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ گرفتار مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے تاکہ مجرم کو کڑی سزا دلوا ئی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں