فصل ربیع کیلئے 30، خریف کیلئے 50ہزار روپے فی ایکڑ بلا سود قرضوں کی فراہمی شرو ع

اتوار 23 فروری 2020 15:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ رواں سال فصل ربیع کیلئے 30ہزار روپے فی ایکڑ جبکہ فصل خریف کیلئے 50ہزار روپے فی ایکڑ بلا سود قرضوں کی فراہمی شرو ع کردی گئی ہے اور چھوٹے کاشتکاروں کی آسانی کیلئے بلاسود قرضہ اب تین کی بجائے ایک قسط میں جاری کیا جائے گا۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ بلاسود زرعی قرضہ سکیم کے تحت 12.5ایکڑ تک زرعی اراضی کے مالک کاشتکاروں کو بھی بلا سود قرضوں کی فراہمی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سکیم میں 5ایکڑ زمین کے مالک کاشتکاروں اور مزارعین کو ترجیحی بنیادوں پر قرضو ں کا اجراء کیا جارہا ہے۔بلا سود زرعی قرضہ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو فراہم کیا جائے گا لہٰذا غیر رجسٹرڈ کاشتکار اپنے متعلقہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر مفت رجسٹریشن کرائیں۔پچھلے قرضہ کی بروقت ادائیگی پر آئندہ فصل کیلئے بلاسود قرضہ جاری کیا جائے گا۔کاشتکار بلا سود قرضہ حاصل کرنے کیلئے اخوت،نیشنل رورل سپورٹ پروگرام،نیشنل بنک آف پاکستان،ٹیلی نار مائیکرو فنانس اور زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ سے رابطہ کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں