31مئی کے بعد پنجاب بھر میں مینوئل اسلحہ لائسنس کارآمد نہیں رہے گا

اتوار 23 فروری 2020 15:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے مینوئل اسلحہ لائسنس کوکمپیوٹرائزکرانے کی تاریخ میں 31مئی تک توسیع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک اسلحہ لائسنس کمپیٹرائزڈ نہ کروانے کی صورت میں مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہوگا اور مینوئل اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کو کمپیٹرائزڈ کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے آخری تاریخ میں توسیع سے استفادہ کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اسلحہ لائسنس کی کمپیٹرائزیشن کے لیے مینوئل اسلحہ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ کریں ۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز مکمل چھان بین اور تصدیق کے بعد کمپیٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں