پنجاب بھر میںگاڑیوں کی ملکیت منتقلی کے نئے نظام کے نفاذ کی تیاریاں مکمل

اتوار 23 فروری 2020 15:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) محکمہ ایکسائز پنجاب نے پنجاب بھر میںگاڑیوں کی ملکیت منتقلی کے نئے نظام کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کرلیں ،نئے نظام کے ا طلاق کے بعد فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک ضروری ہوگی ۔محکمہ ایکسائز پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب بھر میں گاڑیوں کی ملکیت منتقلی کے لیے یکم مارچ سے بائیو میٹرک نظام کے نفاذ کی حتمی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اب ڈی جی ایکسائز کے احکامات کی روشنی میں یکم مارچ سے نیا نظام پنجاب بھر میں نافذ کردیا جائے گا۔

ایکسائز ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ گاڑی ٹرانسفر کے حوالے سے بائیو میٹرک تصدیقی عمل پر عمل در آمد کے لیے گذشتہ کافی عرصہ سے اقدامات جاری تھے جن کا بنیادی مقصد گاڑیوں کی ملکیت کے انتقال میں ہر قسم کی جعلسازی کا خاتمہ تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے بائیو میٹرک نظام کے اطلاق کے لیے محکمہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس مقصد کے لیے مطلوبہ بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری اور ان کی آن لائن نظام سے منسلک کرنے کے دیگر انتظامات کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے ۔ پنجاب بھر میں گاڑی ملکیت کا نیا نظام نافذ ہونے کے بعد کسی بھی گاڑی کی ملکیت خریدار اور فروخت کنندہ کی موقع پر بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر ممکن نہیں رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں