راولپنڈی کینٹ ، یکم اپریل سے جائیدادوں کے واجب الادا ٹیکسز بڑھانے کا فیصلہ

اتوار 23 فروری 2020 15:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے یکم اپریل سے جائیدادوں پر واجب الادا ٹیکسز میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں کو 31مارچ تک غیر منقولہ جائیدادوں پر واجب الادا ٹیکسز سابقہ شرح سے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ کنٹو نمنٹ بو رڈ راولپنڈی نے کینٹ ایر یا میں وا قع غیر منقو لہ جا ئیدا دو ں پر وا جب الا دا TIP TAXکے ریٹس Reviseکر نے جا رہا ہے اس ضمن میں شہری جلد از جلد اپنی رجسٹری پرا نے ریٹس کے حسا ب سے TIPٹیکس کر وا لیں اور اس سنہر ی مو قع سے فا ئد ہ اٹھا ئیں بصو رت دیگر ان پر نئے ریٹس لا گو ہو ں گئے ۔ یہ سہولت 31ما رچ 2020تک ہے۔ بعد میں وصو ل ہو نے وا لے تما م کیسز پر نئے شرع سے ٹیکس لگا یا جا ئیگا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں