ایکسائز راولپنڈی ڈویژن نے لگژری ھائوس ٹیکس کی 229فی صد ریکوری کرکے ریکارڈ قائم کردیا

اتوار 23 فروری 2020 15:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول راولپنڈی ڈویژن نے جولائی 2019سے فروری 2020تک لگژری ھائوس ٹیکس کی 229فی صد ریکوری کرکے ریکارڈ قائم کردیا ۔پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشئن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے مختلف مد میں ٹیکس ریکوری کا 59 فیصد ہدف حاصل کر لیا ۔ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے اے پی پی کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ایکسائز راولپنڈی نے اس عرصہ میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک ارب 92 کروڑ 57 لاکھ روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میںایک ارب 27 کروڑ 58 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی۔

یوں پراپرٹی ٹیکس میں ریکوری کا تناسب 66 فیصد رہا۔موٹرٹیکس ریکوری ہدف1 ارب 25 کروڑ رکھا گیا جبکہ 75 کروڑ 57 لاکھ روپے ٹیکس وصولی کرکے ریکوری ہدف کا صرف آٹھ ماہ کے دوران 60 فیصد حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایکسائزفیس کے دو ارب 38کروڑ روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں ایک ارب 32 کروڑ 81 لاکھ روپے اکٹھے کیے گئے اور ہدف کا 56فی صد حاصل کیا گیا ۔ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 17 کروڑ 82 لاکھ ہدف مقرر کیا گیا جبکہ 5 کروڑ 88 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرکے ہدف کا 33فی صد حاصل کیا گیا ۔

2 کنال پرمحیط لگڑری ٹیکس کی مد میں14 لاکھ 68 ہزار رکھا گیا تھا جبکہ ٹیکس ریکوری کی مد میں 33 لاکھ 65 ہزار وصولی کے بعد 129 فیصد ریکوری رہی ۔مجموعی طور پر.5 ارب 75 کروڑ 32لاکھ 49 ہزار 289 روپے ہدف مقرر تھا ۔جولائی 2019سے فروری 2020تک 3ارب 42 کروڑ 61 لاکھ 57 ہزار 643 روپے مجموعی ریکوری کے ساتھ تناسب60 فیصد رہا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں