راولپنڈی چیمبر اور کیو مارکیٹنگ کا اہم شراکت داری قائم کرنے کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

اتوار 23 فروری 2020 21:21

m راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور کیو مارکیٹنگ نے اہم شراکت داری قائم کرنے کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد راولپنڈی چیمبر سے وابستہ بزنس کمیونٹی کو اپنے کاروبار اور پروجیکٹس کو آگے بڑھانے کے لیے خدمات فراہم کرنا ہے۔ان میںکنسٹرکشن، رئیل سٹیٹ ، فوڈ اوٹ لٹس اور ہاوسنگ جیسی سروسز شامل ہیں۔

راولپنڈی چیمبر میں منعقد تقریب میں کیو مارکیٹنگ کی جانب سے قاضی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شوکت محمود قاضی اور صدر چیمبر صبور ملک نے ایم او یو پر دستخط کیے جبکہ اس موقع پرگروپ لیڈر آر سی سی آئی سہیل الطاف،سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل خان، نائب صدر حمزہ سروش،سابق صدور ، مجلس عاملہ کے اراکین اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صبور ملک نے اس موقع پر کہا کہ چیمبر ہمیشہ سے بزنس کمیونٹی کو معیاری خدمات کی فراہمی کا وژن رکھتاہے اور کمیونٹی کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے پہلے ہی متعدد منصوبوں کا آغاز کرچکاہے۔

کیو مارکیٹنگ کے ساتھ شراکت داری بڑے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوگی۔قاضی شوکت محمود نے کہا کہ آر سی سی آئی کے ساتھ ایم او یو نہایت اہمیت کا حامل ہے، چیمبر کے پلیٹ فارم سے ملک کی اقتصادی ترقی میںاپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں