فیاض الحسن چوہان کا عوامی انداز،چھٹی کے دن گھر میں مٹی کی ہانڈی میں چکن قورمہ بنایا

اتوار 23 فروری 2020 22:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا عوامی انداز،چھٹی کے دن گھر میں مٹی کی ہانڈی میں چکن قورمہ بنایا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ سرسوں کے تیل میں اور لکڑی اور پاتھیوں پر کھانا بنانا پسند ہے۔انہوںنے کہاکہ جب بھی موقع ملتا ہے اپنا کھانا خود بناتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سنت کے مطابق اپنے کام اپنے ہاتھ سے کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اس لیڈر کا سپاہی ہوں جو رات ہونے پر کنٹینر کی چھت پر بھی سو جاتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ہم عوام سے ہیں اور ہم نے واپس عوام میں ہی جانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں