خصوصی عدالت نے کرنل (ر) شجاع خانزادہ خودکش حملہ سمیت مختلف مقدمات میں گواہان کے بیان ریکارڈ کر لئے

پیر 24 فروری 2020 18:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ خودکش حملہ سمیت، فورتھ شیڈول، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان کے 7 مقدمات میں گواہان کے بیان ریکارڈ کر لئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 1 نے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ خودکش حملہ کیس میں گرفتار ملزم قاسم معاویہ کے خلاف مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

فورتھ شیڈول کیس کے ملزم فرخ امتیاز کھوکھر کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 5 مارچ تک ملتوی کر دی گئی، اغوا برائے تاوان کیس میں گرفتار ملزمان محمد عمران وغیرہ کے خلاف سماعت 26 فروری، دہشت گردی کے ملزمان ندیم علی شاہ وغیرہ کے خلاف سماعت 6 مارچ، پولیس مزاحمت کیس میں گرفتار ملزمان کامران نثار وغیرہ کے خلاف سماعت 27 مارچ، طارق محمود کے خلاف سماعت 27 مارچ اور ٹی ایل پی کارکنان ذیشان سلطان وغیرہ کے خلاف کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں