ایف جی ای آئی نے سافٹ ویئر کی تیاری کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی خدمات حاصل کرلیں

منگل 25 فروری 2020 20:52

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HRMIS) اور سکولز انفارمیشن سسٹم (SIS) پر سافٹ ویئر کی تیاری کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی خدمات حاصل کرلیں۔ترجمان ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ واجدمسعودکے مطابق ڈائریکٹر کالجز بریگیڈئیر ڈاکٹر عبدالحمید کی سربراہی میں ایک وفد نے ایف جی ای آئی سیٹ اپ میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور سکولزانفارمیشن سسٹم کے نفاذ پر تبادلہ خیال کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ کیا ۔

پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی آپریشنز فیصل یوسف نے ڈائریکٹر کالجز بریگیڈ ئیرڈاکٹر عبدالحمید اور ان کی ٹیم کو سافٹ ویرز کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پی آئی ٹی بی نے ایف جی ای آئی (سی / جی) ڈائریکٹوریٹ کے ماتحت 355 اداروں کے لئے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اورسکولزانفارمیشن سسٹم کی تیاری کے لئے ہرممکن تعاون کا اعادہکیا۔

ایف جی ای آئی کے ملک بھرمیں تعلیمی اداروںمیں ایک لاکھ پچاسی ہزار طلباء وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ تیرہ ہزارملازمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد ایف جی ای آئی سسٹم کو کمپیوٹرپرمنتقل کرناہے تاکہ خود کارنظام کے ذریعہ اس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ ہیومن ریسورس پروسیس کو خود کار بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی پرمنتقل کرنا ہوگا۔

اس سے نہ صرف ملازمین کے ذاتی فائلوں کے ریکارڈ، منتقلی اور پوسٹنگ ریکارڈ، انکوائری کی تفصیلات، تربیت کی تفصیلات، تشخص، ترقیوں کی تفصیلات، اے سی آر، انتظامیہ تنخواہوں، ریٹائرمنٹ اور پنشن سسٹم وغیرہ کا جدید ترین اور درست الیکٹرانک ذخیرہ برقراررکھاجائیگا بلکہ اس سے ایف جی ای آئی کو کاغذکا کم سے کم استعمال کرنے اور زیادہ مسائل اوروسائل پر توجہ مرکوز کرکے انسانی صلاحیتوں کے طویل مدتی بہترین استعمال کی نشاندہی کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں