۳ راولپنڈی، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے اشتراک سے ویڈیو لنک لیکچر کے دوسرے سیشن کے دوسرے لیکچر کا انعقاد

بدھ 26 فروری 2020 21:35

ف*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) ریجنل پولیس آفس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے اشتراک سے ویڈیو لنک لیکچر کے دوسرے سیشن کے دوسرے لیکچر کا انعقاد کیا گیاآر پی او سہیل حبیب تاجک نے راولپنڈی ریجن کے تفتیشی افسران کی استعداد کار اور تفتیشی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور کے اشتراک سے ماہرین کے خصوصی لیکچر کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفس میں پی ایف ایس اے ایکسپرٹ عبدالباسط نے بذریعہ ویڈیو لنک تفتیشی افسران کو لیکچر دیا لیکچر میں راولپنڈی ضلع کے 9تفتیشی افسران نے ریجنل دفتر سے جبکہ اٹک، جہلم اور چکوال کے 28تفتیشی افسران نے اپنے متعلقہ اضلاع سے بذریعہ ویڈیو لنک لیکچر میں شرکت کی فرانزک ایکسپرٹ عبدالباسط نے شرکا کونعش کے پوسٹ مارٹم کے متعلق تفصیلی لیکچر دیاشرکاکو بتایا گیا کہ کن امور کو پوسٹ مارٹم کے دوران اور اس سے پہلے ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے اور تفتیش میں مددگار امور کے متعلق بھی جامع انداز میں لیکچر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں