راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،06ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات بر آمد

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05پستول30بور،01رائفل8MMمعہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے عدنان احمد سی01پستول 30بور معہ03روند، زاہد خان سی01پستول30بور معہ03روند، تھانہ ریس کورس نے ارسلان بشیر سی 01پستول30بور معہ04روند، تھانہ صدر واہ پولیس نے عمر فاروق سی01پستول 30 بور معہ05روند ، تھانہ جاتلی پولیس نے زنیر سی01پستول 30بور، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے حامد سی01رائفل 8MMمعہ05روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں