5 کورونا وائرس کے آگے بندھ باندھے کھڑے ڈاکٹرز ، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف ایثار و قربانی اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار قومی ہیروہیں، چوہدری ظہیر محمود

منگل 31 مارچ 2020 22:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی خطرناک کورونا وائرس کے آگے بندھ باندھے کھڑے ڈاکٹرز ، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف ایثار و قربانی اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار قومی ہیروہیں کورونا کے خلاف جنگ میں ان فرنٹ لائن کا کردار کرنے پر ڈاکٹرز ، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو پوری قوم دونوں ہاتھوں سے سیلیوٹ کرتی ہے پاک فوج کو بھی سلام پیش کرتے ہیں حکومت نے جو پیکج دیا ہے وہ فوری عوام تک پہنچایا جائے انہوںنے کہا کہ پاک فوج، پولیس ، فیلڈ سٹاف اور خاص طور پر ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف نے ثابت کر دیا ہے کہ انسانی عزم و ہمت اور حوصلے کے سامنے کوئی خطرہ ٹھہر نہیں سکتا ہمارے ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف نے ہمہ وقت موجود رہ کر نہ صرف خود خطرات کا سامنا کیا بلکہ لوگوں کو کورونا سے محفوظ بنانے کیلئے انسان دوستی ، ایثار اور قربانی کی اعلی مثال پیش کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان تمام ہیروز پر فخر ہے جن کوخطرات کے باوجود اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مگن دیکھ کر پوری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ․ انہوںنے کہا کہ یہی وہ جذبہ اور ہتھیار ہے جس کے ساتھ ہم کورونا کو شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کے لاک ڈاؤن کے حالات کے پیشِ نظر زندگی رک گئی ہے اور عام آدمی پریشانی سے دوچار ہے جس سے دیہاڑی دار طبقہ ،مزدوراورعام آدمی شدید متا ثر ہے کمپنیاں اور کا روباری طبقہ کاروبار کی بندش کے باعث اپنے ورکرز کو بیروزگار کرنے کے بجائے ان کی تنخواہ و دیگر ضروریات کا خصوصی خیال رکھنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں