کورونا کنٹرول و مانٹیرنگ پروگرام راولپنڈی ڈویژن کے انچارج اور صوبائی وزیر پنجاب راجہ راشد حفیظ کا شہر کے مختلف حصوں کا دورہ

بدھ 1 اپریل 2020 16:36

راولپنڈی۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) کورونا کنٹرول و مانٹیرنگ پروگرام راولپنڈی ڈویژن کے انچارج اور صوبائی وزیر پنجاب راجہ راشد حفیظ نے کورونا ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق سے ڈی سی آفس میں تبادلہ خیال کیا، اجلاس کے دوران راجہ راشد حفیظ نے ہدایت کی کہ ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف، فیلڈ میں کام کرنے والے پولیس جوانوں اور دیگر متعلقہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے حکومت وسائل مہیا کر رہی ہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ تمام متعلقہ عملہ پوری طرح الرٹ ہے، شہر کے مختلف قرنطینہ سنٹروں میں رکھے گئے مریض کی اکثریت روبہ صحت ہے اور مجموعی طور پر صورت حال کنٹرول ہے، راشد حفیظ اور آصف محمود نے آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سپلائی اور ان کے نرخوں کو مقررہ قیمتوں کے مطابق رکھنے کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل صورت حال میں عوام الناس کو امداد باہمی کے ذریعے مستحق لوگوں کی مدد کرنے کو کہا جائے، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے معاشی پیکجز کی تقسیم بھی آئندہ دو تین دن میں شروع ہو جائے گی، دریں اثناء راجہ راشد نے اپنی جانب سے حلقہ پی پی 16 کے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں