وزیراعلیٰ کے مشیر آصف محمود اور ڈپٹی کمشنر انوار الحق کاضلع کچہری میں قائم کورونا سینٹر کا دورہ

جمعہ 3 اپریل 2020 20:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر آصف محمود اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوار الحق نے گزشتہ روز ای خدمت مرکز ضلع کچہری راولپنڈ ی میں قائم کئے گئے کورونا سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سینٹر کی ورکنگ اور کارکردگی کے حوالے سے دریافت کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ستائش نے بتایا کہ کنٹرول روم میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، ڈاکٹر راولپنڈی میں کورونا وائرس کی روک تھام اور متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں ایس او پیز کے مطابق ضروری کاروائی یقینی بنا رہے ہیں اور کورونا مریضوں کے اعداد و شمار مرتب کئے جانے اور ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ تمام متعلقہ اداروں سے فعال رابطہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش صورت حال میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طور پر سر انجام دینے والے افسران اور سٹاف ممبران کا جذبہ لائق تحسین ہے جو قومی خدمت خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ کورونا سے بچاو کے لئے ہر ممکن جدو جہد جاری رکھی جائے اور حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ریلیف پیکج پر پوری طرح عملدرآمد کرایا جائے تاکہ جلد ازجلد اس وباء پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ مریضوں کا بہترین علاج یقینی بنایا جاسکے اور احتیاطی تدابیر عام کرکے شہریوں کی زندگی بچائی جائیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں