پاکستان مسلم لیگ ضلع راولپنڈی کا مسلم لیگ ہاس کو ریلیف سینٹر بنانے کا اعلان

200 گھروں کے لیے راشن کی فراہمی سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیاگیا

جمعہ 3 اپریل 2020 22:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ ضلع راولپنڈی نے اپنے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر مسلم لیگ ہاس کو ریلیف سینٹر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔پارٹی کا ہنگامی اجلاس مسلم لیگ ہاس راولپنڈی میں زیر صدر پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری راجہ فیاض تبسم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ جمشید بٹر سابق ایم پی اے سمینہ جدون، قیصر خان مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف پاکستان، مشتاق قریشی سینئر مسلم لیگی رہنما، قمر لودھی سینئر مسلم لیگی رہنما، عمران کھوکھر،شہزاد ادیب عباسی، یونس اعوان، اور دیگر مسلم لیگی کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زبیر احمد خان صاحب نے زور دیا کہ امداد کے کاموں میں کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ وقت گھروں میں آرام سے بیٹھنے کا نہیں بلکہ مشکل کی اس گھڑی میں غریب اور سفید پوش لوگوں کی مدد، راشن اور ریلیف ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا وقت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ نے ہر دفعہ کی طرح اس دفعہ بھی پہل کرتے ہوئے آج سے ہنگامی طور پر 200 گھروں کے لیے راشن فراہم کیا اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کی ہدایت کے مطابق مسلم لیگ ہاس کو ریلیف سینٹر بنانے کا اعلان کیا اور ساتھ میں ہدایت کی کہ راشن ان سفید پوش لوگوں تک پہنچایا جائے جو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے اور راشن دیتے یا ان کی کسی بھی قسم کی مدد کرتے تصاویر نا بنائی جائے اور ایسا کوئی بھی اقدام نہ کیا جائے جس سے ان لوگوں کی عزت نفس مجروح ہو۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں