۔ راولپنڈی پولیس افسران کرونا سے جنگ لڑنے والے سینیٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے اچانک یورالوجی قرنطینہ سینٹر پہنچ گئے

Mپھولوں کے گلدستے اور سینٹائزر پیش کئے

اتوار 5 اپریل 2020 21:00

Mراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) ریجنل پولیس افسر سہیل حبیب تاجک اور سٹی پولیس افسر محمد احسن یونس کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کے افسران کرونا سے جنگ لڑنے والے سینیٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے اچانک یورالوجی قرنطینہ سینٹر پہنچ گئے اے ایس پی نیوٹاؤن عمران خان اور ایس ایچ او مرزا جاوید نے سینیٹری ورکرز کی ناقابل فراموش خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے گلدستے اور سینٹائزر پیش کئے اور سیلوٹ کیا سینٹری ورکز نے خوشی سے نہال ہو کر کہا کہ آج تک کسی نے ہماری خدمات کا یوں اعتراف نہیں کیا انہوں نے پاکستان زندہ آباد راولپنڈی پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے اس موقع پر اے ایس پی عمران خان نے کہا کہ سینیٹری ورکرز پولیس اور ڈاکٹرز کی طرح جان کی پروا کئے بغیر کورونا کی جنگ میں عظیم خدمات سرانجام دے رہے ہیںسینیٹری ورکرز کو عظیم قومی فریضہ سر انجام دینے پر سیلیوٹ پیش کرتے ہیں تاہم راولپنڈی پولیس کورونا کی جنگ میں فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہم کورونا کی جنگ میں عظیم فریضہ سرانجام دینے والے ہر طبقہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں