موسم کی تبدیلی کیساتھ کافی حد تک کرونا وباء میں کمی آ جائے گی،ڈاکٹرجمال ناصر

پیر 6 اپریل 2020 23:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان گرین ٹاسک کے صدر معروف پتھالوجسٹ ڈاکٹر جمال ناصرنے کہا کہ کورنا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا پلازمہ کی تبدیلی کے جدید طریقے کواپنا کرچائنا ،برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں کامیاب علاج کیا جا رہا ہے اور اب تک متعدد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ،توقع ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کافی حد تک کرونا کے مرض میں کمی آ جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس کے علاج اور طبی مشاورت کے سلسلے میں بنائی گئی ’’میڈیکل ایپ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں ڈاکٹر بدر عالم ، ڈاکٹر جمال ناصر نے بٹن دبا کر ’’ایپ‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا یاد رہے کہ یہ ایپ کچھ عرصہ قبل بنائی گئی تھی جس کاآج باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے ،اس کا مقصد کورنا وائرس سمیت دیگر امراض کے حوالے لوگوں کو مشاورت فراہم کرنا ہے تاکہ لوگ گھر بیٹھے ،سنیئر ڈاکٹرز سے اپنے علاج بارے مشاورت کر سکیں ۔

(جاری ہے)

اس ایپ کے ساتھ 20ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم شہریوں کی خدمت کیلئے 24گھنٹے موجود رہے گی ۔

بعد ازاں قمر جہاں فاؤنڈیشن اور پاکستان گرین ٹاسک کی طرف سے مستحقین کو راشن،فیس ماسک اور سٹیلائزرز کی فراہمی کے لئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا اوراس مہم کو تیز تر کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ سارک ممالک کی2ارب کی آبادی میں ایک تہائی آبادی کورنا سے متاثر ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بھی بہت کم ہے ،پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران جس طرح فوج ،حکومت ، ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور خصوصاً پاکستان کے عوام جس طرح اپنی اپنی سطح پر کورناوائرس کے خلاف اس جنگ میں اپنا پنا کردار ادا کر رہے ہیں ،وہ لائق ستائش ہے ۔

توقع ہے کہ اس مرض پر آئندہ چند دن میں قابو پا لیا جائے گا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے سندھ اورخیبر پختونخوا میں پلازمہ کی تبدیلی کے طریقہ علاج سے استفادے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،Rapid Testکی سہولت چائنا ،برطانیہ اور جرمنی میں شروع کر دی گئی ہے ،جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آنے لگے ہیں ،ضرورت س امر کی ہے کہRapid Test کے ساتھ ساتھ پلازمہ کی تبدیلی کے طریقہ علاج کو پاکستان میں بھی اپنایا جائے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں