راولپنڈی میں لیول تھری کی متنوع بائیو سیفٹی لیب ایک ہفتے میں بن جائیگی،راشد حفیظ

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں داخل 45 کورونا مریضوں سمیت دیگرقرنطینہ مراکز میں رکھے گئے، انچارج کورونا کنٹرول و مانیٹرنگ پروگرام راولپنڈی ڈویژن

پیر 6 اپریل 2020 23:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) کورونا کنٹرول ومانیٹرنگ پروگرام راولپنڈی ڈویژن کے انچار ج پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں لیول تھری کی متنوع بائیو سیفٹی لیب آئیندہ ایک ہفتے کے اندر اندر قائم ہو جائیگی جس کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اس لیبارٹری میں زندگی کیلئے خطر ناک جراثیم کی شناخت اور ان کو الگ کرکے ان کے خلاف حفاظت کی سہولت موجود ہوتی ہے ․اس لیب کے علاوہ راولپنڈی اور جہلم میں ایک ایک فیلڈ ہسپتال بھی آئیندہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنا کام شروع کر دیں گے جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے میں مددگار ہونگے ․ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں داخل 45 کورونا مریضوں سمیت دیگرقرنطینہ مراکز میں رکھے گئے مریض تیزی کے ساتھ صحت یابی کی جانب گامزن اور کورونا کو شکست دینے کیلئے پرعزم و حوصلہ مند ہیں ․ ہمارے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اور ان کا تمام معاون سٹاف بے مثال ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس جنگ کا ہراول دستہ ہے ․ انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کیا ․ آر آئی یو کے ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوابھی اس موقع پر موجود تھے ․ راجہ راشد حفیظ نے قرنطینہ میں موجود مریضوں کے نمائندہ افراد سے ان کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے حوالے سے پوچھا جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہاں حکومت کی جانب سے انہیں علاج معالجے اور دیکھ بھال کی مثالی سہولیات میسر ہیں ․ تمام مریضوں کے حوصلے بلند ہیں جو تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں ․ صوبائی وزیر نے سنٹر کے اندر موجود ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف سے بھی گفتگو کی جنہوں نے بتایا کہ وہ خطرات کا سامنا ضرور کر رہے ہیں مگر حکومت کی جانب سے انہیں جو حفاظتی سہولیات اور سپورٹ حاصل ہے اس کے ساتھ اور انسانی خدمت کے جذبے کے ساتھ وہ بلند حوصلے اور عزم و ہمت سے لیس ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کورونا بیک فٹ پر چلا گیا ہے ․ راجہ راشد حفیظ نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل ہی اس وائرس سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ ہے اور ہمارے عوام نے حکومتی ہدایات کے تحت سماجی دوری اختیار کرکے اور اپنے گھروں میں رہ کرکورونا وائرس کے پھیلائو کے حوالے سے ان تمام خدشات کو غلط ثابت کر دیا ہے جو ظاہر کئے جا رہے تھے ․ اگر عوام ایسی احتیاط کو اگلے کچھ ہفتوں تک مزید جاری رکھیں تو انشاء اللہ ہم کورونا کے خلاف ضرور جنگ جیت جائیں گے ․ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیرلازم اور اپنی جگہ ان کی ضرورت و اہمیت مسلمہ ہے مگر عوام کو خوف زدہ ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ․ عوام کی جگہ ان کی حکومت تمام فکر کر رہی ہے اور ہر ممکن وسائل بہم پہنچا کر عوام کو خطرات سے محفوظ بنانے میں مصروف عمل ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں