صداقت عباسی کا حاجی گلزار اعوان کے گھر آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس

پیر 6 اپریل 2020 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے اپنے ایڈوائزر حاجی محمد گلزار اعوان کے گھر میں آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا کہ اس واقعہ میں حاجی گلزار اعوان اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے ․ انہوں نے حاجی محمد گلزار اعوان کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت پوچھی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ․ دریں اثنا صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں خود جا کر اور ٹیلی فون کرکے حاجی گلزار اعوان سے ان کے گھر آگ لگنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ․ یاد رہے کہ گذشتہ روز استری کے شارٹ ہو جانے کی وجہ سے حاجی گلزار اعوان کے گھر واقع ویسٹریج کی بالائی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم خوش قسمتی کے ساتھ اہل خانہ میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ․ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں