راجہ مشتاق احمد منہاس کی بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر صحت خرابی کے حوالے سے خبروں کی تردید

بدھ 8 اپریل 2020 01:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) وزیر اطلاعات،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر صحت خرابی کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے خصوصی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ میری طبعیت کوئی زیادہ خراب نہیں ہے نہ ہی کرونا وائرس کی کوئی علامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا خصوصی فضل و کرم ہے،میں ٹھیک ہوں۔انہوں نے کہا کہ احتیاط کے طور پر ٹیسٹ کروایا ہے منفی آنے پر جلد اپنے لوگوں میں باغ پہنچ جائوں گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں