صدر بیرونی پولیس نے نجی بنک میں نوسربازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 8 اپریل 2020 01:39

راولپنڈی07اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اڈیالہ روڈ پر نجی بینک میں نوسربازی کرنے والاشخص گرفتارکرلیاہی.

(جاری ہے)

ایس پی صدر ضیائ الدین احمدنے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر نجی بینک میں ڈکیتی کی کوئی کوشش نہیں ہوئی اورنہ ہی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بینک میں نوسربازی کرنے والے ملزم غلام علی کوگرفتارکرلیا،ایس پی نے مزید بتایاکہ ملزم رقم گننے کے بہانے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کو بینک میں موجود شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے شیشے سے ٹکر ماردی،اس گروہ کے ارکان پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب ہیں،ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، اس موقع پرسی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ اس کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں