ضلعی پولیس نیحکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 21افراد کو گرفتار کرلیا

بدھ 8 اپریل 2020 01:39

راولپنڈی07اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) ضلعی پولیس نے کروناوائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 21افراد گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا یی.

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق راول ڈویژن پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر08مقدمات درج کر کی14ملزمان کوگرفتار کیا،پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر03مقدمات درج کرکی07افرادکوگرفتارکیا، پابندیوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ راولپنڈی پولیس عوام کی آگاہی کے فرائض بھی سرانجا م دے رہی ہے،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پرعملدآمدکوہرصورت یقینی بنایاجائے گااور اس کے لیے تمام وسائل برؤ ے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں