کورونا وائرس کاشکاربرطانیہ کی سابق رکن پارلیمنٹ شبنم صادق ز دم توڑ گئیں، آبائی علاقے کہوٹہ میں سپردخاک کر دیا گیا

راولپنڈی ڈویژن میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی گوجر خان میں کورونا وائرس کے مزید 17 کیس سامنے آ گئے، ایک ہی خاندان کے 15 افرادسمیت 17 کیس سامنے آنے پرمتاثرہ علاقہ سیل ڈویژن بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد123، ضلع بھر میں یہ تعداد92ہو گئی

بدھ 8 اپریل 2020 01:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) کورونا وائرس کاشکاربرطانیہ کی سابق رکن پارلیمنٹ شبنم صادق گزشتہ روز دم توڑ گئیں جنہیں ان کے آبائی علاقے کہوٹہ میں سپردخاک کر دیا گیا اس طرح راولپنڈی ڈویژن میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی ہے متوفیہ پمز ہسپتال میں زیر علاج تھیں ادھر گوجر خان میں کورونا وائرس کے مزید 17 کیس سامنے آ گئے ،ایک ہی خاندان کے 15 افرادسمیت 17 کیس سامنے آنے پرمتاثرہ علاقہ سیل کر دیا گیا جبکہ ڈویژن بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد123جبکہ ضلع بھر میں یہ تعداد92ہو گئی ہے کورونا وائرس کاشکار39 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون شبنم صادق کوگزشتہ روزآبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیامتوفیہ پمز ہسپتال میں زیر علاج تھیں جو جانبر نہ ہو سکیںجنہیں کرونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت آبائی گاؤں مٹور کہوٹہ میںسپرد خاک کیا گیا اس موقع پرتحصیل کہوٹہ ہسپتال کے ایم ایس کی نگرانی میںجامع مسجد خلفا راشدین کے خطیب مولانا سیف الرحمن نے نماز جنازہ پڑھائی نمازجنازہ میں شوہر راجہ خضر صادق،والد راجہ سرفراز،ڈاکٹر خالد جنجوعہ اورایم پی اے راجہ صغیر نے شرکت کی آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ،ٹی ایم اے ورکرز اور کہوٹہ پولیس بھی موجودتھی،نمازجنازہ میں قریبی رشتہ دار کے علاوہ کسی بھی شخص کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی اس طرح اب تک راولپنڈی ڈویژن میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی ہے قبل ازیں جاں بحق ہونے والے 4افراد میں سے 2کا تعلق ضلع جہلم اور 2کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا دریں اثناضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 90 ہو گئی 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں میں 55مرد اور 35 خواتین شامل ہیں 24 گھنٹوں کے دوران 36 جبکہ مجموعی طور پر 4466 افراد کی اسکرینگ کی گئی 24 گھنٹوں کے دوران 26 جبکہ مجموعی طور پر 2836 افراد کو قرنطینہ مراکز منتقل کیا گیا 144 افراد ڈسچارج جبکہ 18 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے 183 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے 45 کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے متاثرہ افراد سے ملنے والے 109 جبکہ تبلیغی جماعت سے ملنے والے 111 افراد ہسپتال منتقل متاثرہ افراد سے ملنے والے 220 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا متاثرہ افراد سے ملنے والوں میں سے 41 کی رپورٹس پازیٹو،53 کی نیگیٹو جبکہ 15 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے تبلیغی جماعت سے ملنے والوں میں سے 14 پازیٹو، 24 نیگیٹو جبکہ 9 افراد کی رپورٹ آنا باقی یے مجموعی طور پر 67 افراد کے ٹیسٹ مثبت،271 افراد کے منفی جبکہ 99 افراد کی رپورٹس آنا باقی ہے 279 افراد کو قرنطینہ مراکز جبکہ 11 افراد کو ائسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا 222 افراد کو گھروں میں قائم قرنطینہ کی سہولت فراہم کی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں