مخیر حضرات سفیدپوش و متوسط طبقات کیلئے تعاون کریں ،زمرد خان کی اپیل

جمعرات 9 اپریل 2020 00:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے مخیر حضرات سے تعاون کرنے کی اپیل کر دی کورونا وائرس کی وبا سے متوسط اور سفید پوش طبقہ کی عزت کو بحال رکھنے کے لیے قائم کیے گئے ایثار مدینہ دستر خوان کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے مخیر حضرات تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

مشکل کی اس گھڑی میں سفید پوش طبقہ ہاتھ نہیں پھیلانا چاہتا ان کی عزت کو بحال رکھنے کیلئے ایثار مدینہ دستر خوان میں روٹی 5 روپے اور سالن 50روپے میں دیا جا رہا ہے تاکہ سفید پوش طبقے کا بھرم رکھا جا سکے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمر د خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کام میں ان کا ساتھ دیں اور اس پراجیکٹ کو آگے بڑھائیں تاکہ سفید پوش طبقہ دو وقت کی روٹی عزت کے ساتھ کھا سکے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں