حکومت چھوٹے تاجروں کو بھی خصوصی بیل آئوٹ پیکیج دے ،سماجی رہنما چوہدری تنویر

جمعرات 9 اپریل 2020 00:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) سیاسی و سماجی رہنما چوہدری تنویر اسلم نے چھوٹے تاجروں اور کاٹیج صنعتوں کے لئے خصوصی بیل آئوٹ پیکج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 15اپریل تک لاک ڈائون بڑھانے کے اعلان کے بعد تاجر برادری بے چینی اور تذبذب کا شکار ہیں چوہدری تنویر اسلم نے اپنے بیان میں کہ میڈیکل سٹور،کھانے پینے کی دکانوں کو جس طرح کچھ وقت کے لئے اجازت ملی ہے،اسی طرح دوسرے دکانداروں کو بھی مخصوص وقت کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بازاروں میںکام کرنے کی اجازت دی جائے انہوں کہا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ حکومت تاجروں کیلئے خصوصی ریلیف پیکچ بنائے جس میں بلا سود قرضے دینے کے علاوہ بجلی اور گیس کے بل معاف کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ تاجر ہمیشہ مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اس لئے معاشی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ چھوٹے تاجروں کی ملاح و بہبود کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی جائے انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی ان غریب لوگوں کا خیال رکھا ہو گا جو اس وقت بے روزگار ہوگئے ہیں ہمیںمستحق لوگوں کیلئے راشن کا انتظام کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اپنے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھے اورتوبہ استغفار زیادہ سے زیادہ کرے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں