پناہ نے کرونا کی یلغار میں تمباکو نوشی کو پہلے سے کہیں زہادہ خطرناک قرار دیدیا

جمعرات 9 اپریل 2020 00:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) پناہ نے کرونا کی یلغار میں تمباکو نوشی کو پہلے سے کہیں زہادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے شوگری ڈرنک اور تمباکو پر ٹیکس سرچارج بڑھانے کا مطالبہ کر دیا پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں وباء کی شکل اختیار کر چکا آئے روز کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت اس وائرس کے پھیلاو کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ کرونا وائرس تمباکو نوشی کرنے والے افراد پر جلد حملہ آور ہوتا ہے کیونکہ تمباکو نوشی کرنے والوں کی قوت مدافعت عام طور پر کافی کمزور ہوتی ہے اس لیے تمباکو نوشی کے استعمال پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سگریٹ نو شی زہر قاتل ہے دل کی بیماریوں کی ایک اہم وجہ سگریٹ نوشی کا استعمال ہے پنا ہ نے سگریٹ نوشی کے خاتمے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور کر رہے ہیں ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کرونا ٹائیگر فورس کی طرح تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے بھی ٹائیگرفورس بنائی جائے اس حوالے سے پناہ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہم کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے صفائی کا خیال رکھا جائے گلوز اور ماسک کا استعمال کیا جائے محدود رہیں گے تو محفوظ رہیں گے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں