راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،2منشیات فروشوں سمیت 16ملزمان گرفتار

جمعرات 9 اپریل 2020 23:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،پتنگ فروشوں اورآتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں2منشیات فروشوں سمیت 16ملزمان گرفتار کرکے 3 کلوسے زائد چرس،3بوتل شراب،4 پستول 30 بور مع ایمونیشن ،600سے زائد پتنگیں 5ڈوریں اوربھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمدکر لیا تھانہ روات پولیس نے منشیات فروش جاوید اقبال سی1کلو800گرام چرس اورمنشیات فروش ارشد محمود سی1کلو730گرام چرس برآمد کر لی ،تھانہ وارث خان پولیس نے بابر علی سی3بوتل شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے حارث میاں سی1پستول30بورمع5روند،تھانہ صدرواہ پولیس نے عاطف سی1پستول30بورمع2روند،تھانہ صدربیرونی پولیس نے امیرمختار سی1پستول30بور،تھانہ کینٹ پولیس نے حبیب الرحمن سی1پستول30بورمع4روندبرآمدکر لئے ادھرتھانہ گوجرخان پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم محمد تیمور کو گرفتار کرکے پٹاخہ 100 پیکٹ ، سیٹی پٹاخہ1درجن ، پھل جڑیاں40پیکٹ، شرنائی ہوائی4پیکٹ،وی آئی پی پٹاخہ58پیکٹ اور شاہی نلکی 20 پیکٹ برآمد کر لیاتھانہ روات پولیس نے آتش بازی کاسامان فروخت کرنے والے ملزم منظورحسین کوگرفتارکر کے ماچس پٹاخہ 100پیکٹ ،چائنہ پٹاخہ 70پیکٹ ،پھل جڑی70،انار چھوٹے 20 اورہوائیاں80 برآمدکرلیں اسی طرح تھانہ ویسٹریج پولیس نے پتنگ فروش محمد وسیم سی420پتنگیںاور2ڈوریںتھانہ ائیرپورٹ پولیس نے زین العابدین سی50پتنگیں اور3 ڈوریںتھانہ نیوٹائون پولیس نے شہریاراورطہٰ اسلم سی150پتنگیں،تھانہ روات پولیس نے ثاقب ایاز اورعمرفاروق سی12پتنگیں برآمدکرلیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں