پولیس کی کارروائی ،ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 27 مئی 2020 19:47

راولپنڈی 27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) تھانہ پیرودہائی پولیس کی کاروائی،ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،ایس پی راول ڈویڑن رائے مظہر اقبال نے بتایاکہ ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم محمد ذیشان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملز م کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،سی پی او محمدا حسن یونس نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا کھیل ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھی جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں