راولپنڈی پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے

ہفتہ 30 مئی 2020 22:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) راولپنڈی پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے، ترجمان پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے ملزمان محمد کامران، بلال اور احسن ستی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے، ون ویلنگ کرنے والوں اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں