سعودی عرب سے 3 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 16 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

پیر 1 جون 2020 22:10

سعودی عرب سے 3 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 16 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے منصوبے اور اس سلسلے میں سعودی ایئرلائن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے یکم جون سے 10 جون تک 16 پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ۔ ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کے مطابق پی آئی اے کی 9 اورت سعودی ایئرلائن کی 7 پروازیں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی ای) اور سعودی ایئرلائنز کی خصوصی پروازوں کے زریعے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے مذکورہ فیصلے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈائون اور فضائی سروس کے لئے بڑھتی ہوئی طلب کے تناظر میں کیا گیا ہے سول ایوی ایشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ پروازیں یکم جون سے 10 جون تک اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ، پشاور اور ملتان ایئرپورٹس پرلینڈ کریں گی۔

دوسری جانب حکومت نے اندرون ملک پروازوں کے آپریشن کو بھی 20 سے 22 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس وباء سے ملکی فضائی سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں