راولپنڈی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل اور ڈی ایس پی لیگل کی زیر نگرانی کم سن بچوں کے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 1 جون 2020 22:52

راولپنڈی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل اور ڈی ایس پی لیگل کی زیر نگرانی جووینائل ایکٹ 2018 (کم سن بچوں کے متعلق) آگاہی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس کا مقصد تفتیشی افسران کو ایسے قوانین و ضوابط سے آگاہی فراہم کرنا ہے جو کم عمر بچوں کے جرائم میں مبتلا ہونے پر لاگو ہوتے ہیں، ورکشاپ میں معزز سول جج عارف خان نیازی نے جووینائل ایکٹ 2018 سے متعلق تفتیشی افسران کو لیکچر دیا، ورکشاپ کے شرکاء کو اس بات کے متعلق مکمل راہنمائی فراہم کی گئی کہ اگر کم عمر بچے کسی جرم میں ملوث پائے جائیں تو ان کے ساتھ کس طرح ڈیل کرنا ہے اور کون کون سے قوانین ان پر لاگو ہوتے ہیں، ورکشاپ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل، ڈی ایس پی لیگل شازیہ فضلی، زوہیب نواز بوسال ADPPسمیت راولپنڈی پولیس کے 50 کے قریب تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں