یکم جون سے پنجاب بھر کی تمام عدالتوں میں کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر ضروری قرار

جج صاحبان عدالتوں کے باہر سینیٹائزر کی موجودگی کو یقینی بنائیں ، کسی بھی شخص کو ماسک اور دستانوں کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے ٹ* مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عدالت میں وکلا کی حاضری کی اجازت ہو گی ‘صرف مخصوص اور ضروری حالات میں سائلین ، گواہ یا وکلا کے جونیئر کو داخلے کی اجازت دی جائے گی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدقاسم خان

پیر جون 22:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) ہائی کورٹ لاہور کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے یکم جون سے پنجاب بھر کی تمام عدالتوں میں کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر ضروری قرار دیتے ہوئے معمول کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے دی ہے تمام عدالتیں تقریبا 3ماہ سے کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر بند تھیں تاہم اہم اور ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے 5تا6ڈیوٹی جج اپنے فرائض انجام دے رہے تھے عدالت عالیہ نے یکم جون سے کورونا سے متعلق حکومتی ایس او پیز کے مطابق معمول کے مطابق کام کرنے کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو ہدایائت کی گئی ہے کہ وہ تمام عدالتوں کے باہر سینیٹائزر کی موجودگی کو یقینی بنائیں ، کسی بھی شخص کو ماسک اور دستانوں کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ، مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عدالت میں وکلا کی حاضری کی اجازت ہو گی تاہم صرف مخصوص اور ضروری حالات میں سائلین ، گواہ یا وکلا کے جونیئر کو داخلے کی اجازت دی جائے گی،مقدمہ سے متعلق مطلوبہ ریکارڈ پولیس افسر یا اہلکار متعلقہ عدالت کے پراسیکیوٹر کے حوالے کر گا ، پولیس افسران یا اہلکار بلا ضرورت عدالت کے احاطہ میں داخل نہیں ہو گاخانگی مقدمات ، گارڈین مقدمات ، وراثت نامہ ، لینڈ ایکوزیشن اجرز ، متفرق درخواستیں مثلا حکم امتنائی ، زیر دفعہ 249-A،فوجداری ، میڈیکل بورڈ کی تجویز کے لئے درخواستوں کے علاوہ وہ مقدمات جن کے لئے فاضل عدالتوں کی جانب سے جلد فیصلہ کی مہدایات ہوں انہیں جلد سماعت کے لئے چھوٹی تاریخوں کے ساتھ مقرر کیا جائے گا ،ہر عدالت مقدمہ کی سماعت کے لئے پکار کے وقت سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے مناسب وقت لیں گی جبکہ تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نگرانی دیونی ، فوجداری ، اپیل دیوانی ، فوجداری ، برخلاف درمیانی حکم درخواست ضمانت، متفرق درخواستیں، زیر دفعات 22اے ، بی ، 491اور 265kض ف جلد فیصلہ کے لئے مستقل طور پر سماعت کے پابند ہوں گے عدالت عالیہ نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو کورونا وائرس کووڈ 19کے متعلق احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کروانے کے پابند ہونے کا حکم دیا ہے ۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments