ڈینگی اور کورونا سے بچائو کیلئے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، ایم ایس یورالوجی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر فیصل

ہفتہ 6 جون 2020 00:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) یورالوجی انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر عوامی آگاہی کی تمام ترکوششیں عمل میں لائی جاچکی ہیں اور اب یہ شہریوں کی اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت اور زندگی کے لئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ڈینگی اور کورونا جیسی موذی امراض سے بچا جاسکے، نوے فیصد لاروا تلفی کی وجہ سے ڈینگی پر کنٹرول پایا جاسکتا ہے، گزشتہ سیزن سے محکمہ صحت اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں جو بڑی محنت اور تندہی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت 2019کی وباء کے خاتمہ کے بعد سے چین سے نہیں بیٹھے بلکہ دن رات اس کے دوبارہ حملے سے محفوظ رہنے کے لئے ٹیموں کی ریفریشر ٹریننگ کرائی گئی ہے -انہو ںنے کہا کہ کوئی بھی جنگ ہو عوامی تعاون کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی -انہو ںنے کہا کہ ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی اسی صورت میں محفوظ بناسکتے ہیں جب ہم محکمہ صحت کی طرف سے بتائے گئے صحت مند اصولوں پر عمل کریں -صحت مند, کلین اور گرین پاکستان بنانے کیلئے او رڈینگی سے بچائو کے لئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں -اپنے گھر,دفتر, سکول اور مارکیٹوں میں اپنی انفکشن کنٹرول ٹیم بنائیں جو روزانہ کی بنیاد پربلڈنگز کا معائنہ کریں اور ان اصولو ںپر عمل درآمد یقینی بنائیں -انہو ںنے کہا کہ گھروں اور کمرشل جگہوں کی چھتوں پر واٹر ٹینکس کو کھلا نہ چھوڑیں تاکہ لاروا کی افزائش کا خطرہ نہ ہو۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں