بی آئی ایس ای راولپنڈی کا جماعت نہم کے ریگولر امیدوارون کی آن لائن رجسٹریشن بارے شیڈول جاری

بدھ 1 جولائی 2020 23:52

راولپنڈی ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے پنجاب بورڈکمیٹی آف چئیرمین (پی بی سی سی) کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں جماعت نہم کے ریگولر امیدوارون کی آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ سے الحاق شدہ تمام ریگولر اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے جماعت نہم کے ریگولر امیدواروں کی رجسٹریشن 31 اگست سے پہلے اپنے لاگ ان آئی ڈی سے بورڈ آفس کو کریں اور اس کی ہارڈ کاپی 31 اگست 2020ء تک بورڈ کو ارسال کریں، 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن اور بورڈ آفس کو ارسال کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے۔

رجسٹریشن شیڈول تمام اداروں کی جانب سے فراہم کردہ ای میل ایڈریس پر بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات یا دشواری کیلئے درج ذیل موبائل فون نمبر ز پر محمود کھوکھر 0333-5155793، طاہر مبین معاون 0323-6633334 سے رابطہ کر سکتے ہیں یا مزید راہنمائی کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk کو وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں